کچھ لوگوں کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی گئی عمران خان کا میسج باہر نہ آئے: فیصل چوہدری

PTI’s counsel Faisal Chaudhry (left) and PTI Founder Imran Khan. —Facebook@ChaudhryFaisal.1223/Reuters/File

جہلم (آئی آر کے نیوز): بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی پچھلے دنوں اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں  باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی کہ میسج باہر نا آئیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں ہونا یا نا ہونا ایک روٹین کی بات ہے، آج بھی جن لوگوں نے عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں،  بانی پی ٹی آئی کا پیغام آج بھی باہر نہیں آیا۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میرا تعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے جب کہیں گئے میں وکالت کرونگا، خان صاحب کی رہائی میں جتنی دیر ہو گی ملک کا اتنا نقصان ہے،  یہ لگتا ہی نہیں کہ خان صاحب بنی گالہ اور جیل میں بیٹھنے میں فرق ہے-

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب بہت بہادر انسان نہیں اس میں کوئی شک نہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں صحت مند ہیں وہ اندر تگڑے ہیں وہ لڑ رہے ہیں، پارٹی کی نئی تنظیم سازی کی ضرورت ہے، اعظم سواتی اور عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جا رہا ہے

 

جدید تر اس سے پرانی