ایوان فیلڈ کے سامنے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی سپورٹر پر فرد جرم عائد

 

لندن (آئی آر کے نیوز): ایون فیلڈ کے سامنے مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین کی گرفتاری کا معاملہ، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلفام حسین کا ہیمرسمتھ سٹیشن میں انٹرویو کیا گیا، گلفام حسین کو لیگی رہنما خرم بٹ کی شکایت پر ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، گلفام حسین نے دوران ضمانت خلاف ورزی کی اور ایون فیلڈ کی طرف گئے۔

گلفام حسین کو نوازشریف کی آمد کے روز گرفتار کیا گیا، گلفام حسین کو آج یا ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ پیش کیا جائے گا، پی ٹی آئی سپورٹر گلفام حسین پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

پی ٹی آئی سپورٹر چودھری طارق محمود گلفام حسین کے ہمراہ پولیس سٹیشن گئے۔

 

جدید تر اس سے پرانی