پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری

 Solar Plates Cars Damaged As Hailstorm Batters Islamabad

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق این ای او سی نے جاری الرٹ میں بتایا کہ 18 اور 19 اپریل کو شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کر دی۔

الرٹ کے مطابق اٹک، چکوال، گجرات اور جہلم میں آندھی، طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی تھی، جبکہ اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

 

جدید تر اس سے پرانی