پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کوالیفائر میں تھائی لینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح حاصل کی اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیےکوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز
کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے 12ویں میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز
ٹیم کو 87 رنز سے شکست دی۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورزمیں 6 وکٹوں
کے نقصان پر 205 رنزبنائے، قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے سدرہ امین 80 رنز بناکر
نمایاں رہیں جب کہ کپتان فاطمہ ثنا نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35ویں اوور میں 118 رنز پر ہی ڈھر
ہوگئی۔
پاکستان ویمنز کی جانب سے فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے
3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو بیٹنگ اور باؤلنگ میں بہترین
کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس نے ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی یوں
پاکستان ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرنے والی
پہلی ٹیم بن گئی۔