عمران خان کی علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کی ہدایت

 ali amin gandapur meets imran khan in adiala jail

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اعلیٰ حلقوں میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے درمیان، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کے ساتھی نے بدھ کے روز جیل میں بند پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ڈان اخبار میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ

  پارٹی کے اندرونی اختلافات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے بھی اسی روز پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعلیٰ کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف نے ’ڈان‘ سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ گنڈاپور سے کہا کہ وہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ دوبارہ رابطے میں رہیں۔

ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکام کے مطابق وہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کیے بغیر چلے گئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات سابق وزیر اعظم سواتی اور عمران خان کے درمیان منگل کو ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہے۔

منگل کے روز پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا اور دیگر اڈیالہ جیل پہنچے اور سلمان اکرم نے حکام کو ان افراد کی فہرست فراہم کی جنہیں عمران خان سے ملاقات کرنی تھی، تاہم سلمان اکرم راجا کوہی اندر جانے سے روک دیا گیا جب کہ اعظم سواتی کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دی گئی، جیل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عمران خان سلمان اکرم راجا سے ملنے کو تیار نہیں تھے۔

بعد ازاں اعظم سواتی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پارٹی کے بانی سلمان اکرم راجا سے ملنے کو تیار نہیں تھے، اعظم سواتی نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو یقین دلایا کہ سلمان اکرم راجا پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں اور اصولوں پر قائم ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر خیبر پختونخوا حکومت میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور عمران خان کے درمیان ملاقات کے دوران سیاسی اور سیکیورٹی سمیت کے پی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

جدید تر اس سے پرانی