محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے بعد ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے بعد گرمی کی شدت زیادہ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم خشک رہے گا، دوپہر کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا اور دن کے وقت درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں نمی کی سطح 53 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہلکی شمالی ہوائیں چلنے کے باوجود گرمی کی شدت میں کوئی نمایاں کمی نہیں دیکھی گئی تاہم ماہرین کے مطابق دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے، جو کچھ حد تک موسم میں بہتری لا سکتی ہیں۔

 


جدید تر اس سے پرانی