فواد خان آخری مرتبہ 2016 میں ریلیز ہونے
والی کامیاب بالی وڈ فلم ’کپور اینڈ سنز ‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جس کے بعد دونوں
ممالک کے درمیان بڑھتے سیاسی تناؤ کے سبب فواد خان بھی دیگر پاکستانی
اداکاروں کی طرح بھارتی انڈسٹری سے غائب رہے۔
حال ہی میں فواد خان کی فلم 'عبیر گلال' کا
پہلا گانا جاری کیا گیا ہے، اس فلم کے رومانوی گانے کا ٹائٹل 'خدایا عشق' ہے
جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ وانی کپور کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
بالی وڈ میں واپسی کیلئے فواد کو کتنا معاوضہ
دیا گیا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے اندرونی
ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فواد خان نے فلم ’عبیر گلال‘ میں اداکاری
کیلئے 5 سے 10 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں کے لیے
فواد خان کی ایک قسط کا معاوضہ15 سے 20 لاکھ روپے ہے۔
فلم عبیر گلال کیلئے اداکارہ وانی کپور کا
معاوضہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے بتایا گیا ہے
یاد رہے کہ فلم ’ عبیر گلال ‘ کے
ڈائریکٹر آرتی ایس بگدی ہیں اور اس کی شوٹنگ لندن کے دلکش مناظر کے
درمیان کی گئی ہے جب کہ فلم 9 مئی 2025 کو تھیٹر میں ریلیز کی جائے گی۔
فواد خان کے سابقہ بالی وڈ پراجیکٹ
فواد خان نے 2014 میں سونم کپور کے ساتھ فلم
'خوبصورت' سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا اور اس فلم میں بہترین اداکاری پر انہیں
فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔
بعدازاں اداکار نے 2016 کی فلم'اے دل ہے
مشکل' میں مختصر جب کہ 'کپور اینڈ سنز' میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔