عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

 PTI Chairman Imran Khan departs for the Lahore High Court on Monday. — DawnNewsTV

لاہور (آئی آر کے نیوز): لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ریکارڈ کی عدم دستیابی پر کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ مقدمات کا ریکارڈ تاحال سپریم کورٹ میں ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9 مئی کو اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا۔

درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی کہ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 27 نومبر کو عمران خان کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔

جدید تر اس سے پرانی