لاہور ( آئی آر کے نیوز ) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج سٹار بلے باز انجری کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ان کے باہر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیوی بلے بار میتھیو شارٹ کا آسی سی چیمپئنز
ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ یاد رہے کہ میتھیو شارٹ افغانستان کے
خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل انڈیا یا نیوزی لینڈ کے
خلاف آئندہ ہفتے ہوگا۔ انجری کا شکار
میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیل پائیں گے یا نہیں اسکا فیصلہ آنے
والے دنوں میں ہوگا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ میرا نہیں
خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کے لیے فٹ ہوں گے، میتھیو شارٹ مشکل میں ہیں، وہ
زیادہ حرکت نہیں کر سکتے تھے، میتھیو شارٹ کے فٹ ہونے کے لیے وقت کافی نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میتھیو شارٹ فٹ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ جیک
فریزر میکگرک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔