اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو اس کا فائدہ نہیں دیا، بلکہ لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کردی ہے۔
حالانکہ پٹرول پر 10 سے 15 روپے تک کمی کی گنجائش موجود تھی، تاہم لیوی میں اضافے کے باعث عوام کو براہ راست ریلیف نہیں مل سکا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے اور بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کرنے کے لیے حکومت ایک جامع پیکیج تیارکر رہی ہے، جس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اضافی لیوی سے 180 ارب روپے سالانہ حاصل ہوں گے، جو بجلی کی قیمت میں 1.50 روپے فی یونٹ کم کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔
دوسری جانب، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے اور وزیر اعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے معیشت کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے۔
وزیرپیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کا پیسہ اور وسائل بجلی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں گے اور وزیراعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں گے۔