رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی ماضی کے مقابلے میں کم، وزیراعظم کا رمضان پیکج کا اعلان

وزیراعظم نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں بدترین کرپشن ہوتی تھی، اب رمضان پیکیج کیلئے لائنیں نہیں لگیں گی
—فوٹو: ڈان نیوز

 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رمضان  پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو  ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔

انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی  ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ رمضان پیکیج کے لیے اس سال حکومت نے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے، جس سے 40 لاکھ پاکستانی گھرانے کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس یہ رقم 7 ارب روپے تھی، جس میں اس سال 200 فی صد اضافہ کرکے 20 ارب روپے مختص کی گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کے لیے رمضان پیکیج کو بغیر کسی تفریق کے متعارف کروایا جا رہا ہے، جس سے کراچی تا گلگت تمام شہروں کے مستحق خاندان اس پیکیج سے مستفید ہو سکیں گے۔

جدید تر اس سے پرانی