اسٹرابیری کی ایسی نایاب نسل جس کی قیمت نے پوری دنیا میں دھوم مچادی


امریکا میں ایک نسل کی اسٹرابیری پائی گئی ہے جس کی قیمت سن کر ہر شخص دنگ رہ جاتا ہے۔

تفصیالات کے مطابق امریکا میں ایک انفلوئنسر خاتون نے ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اسٹرابیری کی ایسی قیمت بتائی گئی جس سے سوشل میڈیا پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

ٹک ٹاک پر پوسٹ اس وڈیو میں امریکی خاتون 19 ڈالر (5,359 پاکستانی روپے) قیمت کے ٹیگ کے ساتھ ایک اسٹرابیری کھاتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔

یہ اسٹرابیری ایلی امائی کی کمپنی سے آتی ہے اور لاس اینجلس میں ایروہون نامی لگژری گروسری اسٹور پر فروخت ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ ایلیسا اینٹوکی نے جس گروسری اسٹور سے اسٹرابیری کھائی۔ اس اسٹور کے مالک ان کی خالہ اور چچا ہیں۔

ویڈیو میں ایلیسا کا کہنا تھا کہ یہ ایروہون کی 19 ڈالر کی اسٹرابیری ہے۔ تو ہم اسے کھائیں گے۔ یہ پوری دنیا میں بہترین چکھنے والی اسٹرابیری کی طرح ہے۔

انفلوئنسر نے اعلان کیا کہ یہ اسٹرابیری سب سے بہترین اسٹرابیری ہے جو انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں کھائی۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی کہ ایسی کونسی اسٹرابیری ہے جو اتنی مہنگی ہو، یہ صرف امیروں کے ایڈونچر ہیں۔ 

جدید تر اس سے پرانی