اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان میں رمضان المبارک 1446 ھ کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل دو مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چاند نظر آتے ساتھ ہی پاکستان بھر میں پہلی تراویح کا آغاز ہوگیا ہے۔
یہاں واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی، لہٰذا ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہے، اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جب کہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔
گزشتہ روز مولانا عبدالخبیر آزاد نے اراکین کمیٹی کے ہمراہ رمضان المبارک کے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ اتوار کو ہو گا۔
دوسری جانب، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،
کینیڈا اوریورپی یونین کے ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ پاکستان ،بھارت،
ملائیشیا ، آسٹریلیا ، سنگاپور اوربرونائی میں کل پہلا روزہ ہوگا ۔
ماہ مقدس کی
آمد پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف اورکئی قیدیوں کی
رہائی کا اعلان کیا ہے ۔
سعودی وزیر
داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے شاہی حکم پر فوری عمل درآمد کے لیے ضروری
اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس ہمدردانہ انسانی اقدام کے
مفید اثرات مرتب ہوں گے ۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ماہ رمضان کی آمد پر سعودی
عرب کے شہریوں اور مکینوں سے خطاب میں کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہم رمضان المبارک
کا بابرکت مہینہ نصیب ہوا۔