رمضان سے ایک روز قبل اشیا خورد ونوش کی اصل قیمتیں سامنے آگئیں

کراچی (آئی آر کے نیوز): رمضان سے ایک روز قبل اشیا خورد و نوش کی اصل قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں، جن میں کراچی سرِفہرست ہے، میں پیاز 80 روپے فی کلو بیچی جارہی ہے، اسی طرح لہسن 1200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

کیلا 250 روپے درجن بیچا جارہا ہے، سیب 350 روپے فی کلو، امرود 200 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ مسمی 300 روپے فی درجن، اسٹرابیری 450 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مرچیں 100 روپے میں فروخت کی جارہی ہیں، اسی طرح دھنیا 30 روپے میں دستیاب ہے، پودینا 15 روپے فی گڈی مل رہا ہے۔

اسی طرح سبزیوں کی قیمتوں میں بھی رمضان سے ایک روز قبل ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی