امریکی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسیی (ڈی او جی ای) کے سربراہ اوردنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک نے اہنے ہاں چودویں بچے کی ہیدائش کا اعلان کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایلون کا چودھواں بچہ انکی کی ٹیلی
پیتھی میڈیکل ڈیوائس کمپنی ’نیورالنک‘ میں کام کرنے والی" شون زلس" سے ہے۔
شون نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔
یاد رہے کہ شون زلس سے ایلون مسک کے پہلے بھی تین بچے ہیں، اور اب ان دونوں
کے ہاں ایک چوتھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
شون کی ٹویٹ پرایلون مسک نے دل کی ایموجی سے اپنا رد عمل بھی دیا جب کہ متعدد اہم شخصیات
نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔
یاد رہے کہ چودہویں بچے کی پیدائش سے صرف دو
ہفتے قبل ہی ایلون کے ہاں تیرہویں بچے کی
پیدائش ہوئی تھی۔
ایلون مسک کوعمومی طور پر معاشقوں اور بچوں
کی وجہ سے ہمیشہ سے ہی تنقید کا سامنا رہتا ہے جب کہ وہ اپنے معاشقوں اور بچوں سے
متعلق کبھی کھل کر میڈیا کے سامنے بات نہیں کرتے۔
شوبر میگزین " پیج سکس " کے مطابق
ایلون مسک کے مجموعی طور پر چار خواتین سے 14 بچے ہیں۔ ارب پتی شخص کے ہاں پہلی
بار 2002 میں کینیڈین نژاد لکھاری خاتون سے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جو کہ پیدائش
کے چند دن بعد ہی انتقال کر گئے تھے۔
شوبز میگزین نے مزید بتایا کہ ایلون مسک کو
پہلی اہلیہ کینیڈین نژاد لکھاری جسٹن ولسن سے 6 جبکہ ایک اور خاتون گرائمز سے
3 بچے ہیں۔ اس کے علاوہ ایلون کے شون زلس سے چار اور ایشلے سینٹ کلیئر سے بھی ایک
بچہ ہے۔
واضح رہے کہ چودہویں بچے کی پیدائش پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل دیا۔ کسی نے تو
یہاں تک لکھ دیا "یہ تعداد کرکٹ ٹیم سے بھی زیادہ ہے "