عماد وسیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہونے والی میٹنگز کی اندرونی کہانی بتا کر بھانڈا پھوڑ دیا

 Qualification fate was taken off Pakistan's hands after their twin defeats to USA and India.

لاہور (آئی آر کے نیوز): پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہونے والی میٹنگز کی اندرونی کہانی بتا کر بھانڈا پھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ساتھی کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے جدید دور کی کرکٹ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وارننگ پر ہنسا گیا تھا۔

آل راؤنڈر نے پاکستان کرکٹ کے موجودہ کھیل پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی تجاویز پر ہنسا گیا جب انہوں نے نشاندہی کی کہ وہ اب بھی پرانے دور کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا آپ انگلینڈ، آسٹریلیا یا دوسروں کی کرکٹ دیکھیں، آپ کی نیت حملہ کرنے کی ہونی چاہیے، آپ کی سوچ یہ نہیں ہونی چاہیے کہ بس 250 رنز کرکے فارغ ہوجائیں، ہم دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں برسوں سے یہ کہہ رہا ہوں اور لوگ مجھ پر ہنستے تھے، یہاں تک کہ ٹیم میٹنگز میں، میں نے نشاندہی کی کہ دنیا ایک مختلف راستے پر چل رہی ہے اور ہم اب بھی پرانی طرح کھیل رہے ہیں۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی