عید پر ٹرین کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

 pakistan railways photo file

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے اورمسافروں کو 20 فیصد تک ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم چار عید سپیشل ٹرین عوام کیلئے چلائیں گے، ہم یہ سپیشل ٹرینیں 25 رمضان سے چلانی شروع کریں گے، عید کے دنوں میں مسافروں کو20 فیصد تک کرایوں میں ریلیف دیں گے، مسافروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ٹرینوں کی پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے جو پالیسیز ہوں گی ان پر عملدرآمد کیا جائے گا، بہت سارے سٹیشنز پر اسکینرز خراب ہیں، آسانی سے اسمگلنگ اورچوری کے واقعات ہوتے ہیں، ریلوے پولیس اسی طرح کھڑا کریں گے جس طرح سی ٹی ڈی کو کیا۔

جدید تر اس سے پرانی