پاکستان میں عید الفطر کب؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

 Countries announce moonsighting forecasts for Eid-ul-Fitr 2024. — Pexels

اسلام آباد: (آئی آر کے نیوز) شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس 30 مارچ (بروز اتوار) کو طلب کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہوگا، جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

اجلاس میں مذہبی سکالرز، ماہرین موسمیات اور دیگر شرکت کریں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الفطر منانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے پیش گوئی کی تھی کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 2 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ عیدالفطر مہینے کی 31 تاریخ کو ہوگی۔

جبکہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس 28 فروری کو پشاور میں ہوا تھا۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی