بڑا دھچکہ؛ آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا حکومتی پلان مسترد کردیا

 IMF and Pakistan

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا پلان مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ڈان نیوز میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز پیش کی، آئی ایم ایف نے حکومتی تجویز کو مسترد کر دیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی ایم ایف ہر شرط پر کیپٹو پاور پلانٹ کی گیس کی قیمت میں 23 فیصد اضافے کی خواہاں ہے، کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے گیس پر لیوی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے پالیسی لیول کے مذاکرات کے دوران ہی کیپٹو پاور پلانٹ کے گیس کے نوٹی فکیشن جاری کروائے، کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے گیس کی قیمت 4 ہزار 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔


جدید تر اس سے پرانی