اپوزیشن گرینڈ الائنس؛ مولانا فضل الرحمان سے معاملات طے ہوگئے: پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ

 Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Information Secretary Sheikh Waqas Akram addresses media persons during a press conference at the Peshawar Press Club on October 29, 2024. — PPI

پشاور (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے معاملات طے پا گئے ہیں اور صرف عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مولانا فضل الرحمان کے جو تحفظات تھے انھیں دور کرنے کی یقین کرائی گئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں عید سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بن جائے اور عید کے فورا بعد احتجاج شروع کریں۔

قومی اسمبلی میں کل ہونے والے ان کیمرہ میٹنگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس میں شرکت کرے گی۔

شیخ وقاص نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی کا معاملہ ہے تو ان کیمرہ بریفنگ میں شرکت کریں گے۔

 

جدید تر اس سے پرانی