دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے: ترجمان پختونخوا حکومت

 tribune

پشاور (آئی آر کے نیوز): ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات و ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، جہاں کل ایک پوری ٹرین کو دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا۔ کیا بلوچستان کے حالات کی ذمے داری بھی علی امین گنڈا پور پر ڈالیں گے؟ سندھ کو کچے کے ڈاکوؤں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمران خود کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ کراچی میں رہزنی اور ڈکیتی معمول بن چکی ہے۔ دہشت گردی ایک صوبے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے، مگر وفاق اس حوالے سے کچھ نہیں کر رہا۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ رہے، پوری دنیا کا دورہ کیا، مگر افغانستان جانا گوارا نہیں کیا۔ دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے۔

جدید تر اس سے پرانی