عمران خان اصلی سٹیک ہولڈر، ان کے بغیر کوئی کمیٹی کا اجلاس یا آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی: بابر اعوان

 A file photo of Prime Minister’s Adviser on Parliamentary Affairs Dr Babar Awan. — Picture via Twitter

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر کوئی کمیٹی کا اجلاس یا آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ  کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ ہونی ہے، عمران خان اصلی سٹیک ہولڈر ہیں اگر وہ اجلاس میں نہیں اتے تو مٹی پاؤ والی بات ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنے لوگ حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں یہی اصلی مسلئہ ہیں، حکومت میں بیٹھے تمام لوگ جگت باز ہیں جگت مار کے توجہ حاصل کرتے ہیں، عمران خان کے بغیر کوئی کمیٹی کا اجلاس یا آل پارٹیز کانفرنس نتیجہ خیز نہیں ہو سکتا۔

بابر اعوان نے کہا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو عوام میں نکلتے ہیں مگر پارلمینٹ میں موجود نہیں، تمام سٹیک ہولڈرز کو بلانا چاہیے تھا کمیٹی میں نہیں بیٹھ سکتے تو ال پارٹیز کانفرنس بلا لینی چاہیے۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی