اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محسن نقوی پر تنقید کرنے والوں کو صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اسی محسن نقوی کی چیئرمین شپ کے دوران پاکستان نے آسٹریلیا کو اس کے گھر میں ون ڈے سیریز میں شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنی پوسٹ میں عطاءاللہ تارڑ نے لکھا کہ محسن نقوی پر تنقید کرنے والوں کو صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اسی محسن نقوی کی چیئرمین شپ کے دوران پاکستان نے آسٹریلیا کو اس کے گھر میں ون ڈے سیریز میں شکست دی اور انگلینڈ کو پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں بڑے ٹورنامنٹ کا پریشر لیا، پرفارم نہیں کر سکے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ انشاللہ بہتر دن آئیں گے۔ میچ ہار گئے، ہمت مت ہارو۔