تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریزکے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔
اسی ضمن میں بابر اعظم کی شمولیت کے حوالےسے
مختلف قیاس آریائیں تھیں مگر اب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی
20 اسکواڈ میں بابراعظم کی شمولیت امکان نہیں ہے۔ تاہم ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بابراعظم
کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا۔
یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی
اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسی وجہ سے بابر
سمیت مختف سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد
بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے جس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، بابر اعظم آج
کل بھائیوں ، ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے
باہر ہو چکی ہے، قومی کرکٹرز گزشتہ ہفتے گھروں کو روانہ ہوگئے تھے جب کہ اب
سابق کپتان بابر اعظم پیڈل ٹینس سے لطف اندوز ہو رہے، بابر اعظم کا ساتھ
کرکٹر امام الحق، عثمان قادر اور بھائیوں نے دیا۔
پاکستان ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ
ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔
دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی
سیریز کے بعد 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا ا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔