پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ حیران کن فضائی واقعہ

— فائل فوٹو: رائٹرز

لاہور (آئی آر کے نیوز): پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ حیران کن فضائی واقعہ پیش آ گیا ہے، پرواز نے لاہور میں ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 ایک پہیہ کے بغیر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، اس کا انکشاف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ کے لینڈنگ کے بعد معائنے کے دوران ہوا۔

پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر کی شافٹ کا ایک حصہ ملا۔

پی آئی اے پہیہ ٹائر

دوسری جانب، پی آئی اے کے ترجمان نے پی کے306واقعے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی کے 306 نے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوا اور طے شدہ وقت کے مطابق بحفاظت اور معمول کے مطابق لاہور میں لینڈنگ کی۔

مسافروں اور ان کے سامان کو معمول کے مطابق اتارا گیا۔ تاہم کپتان کی جانب سے کیے گئے واک-اراؤنڈ معائنے کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے چھ پہیوں میں سے ایک (پیچھے والا) غائب ہے۔

مروجہ طریقہ کار کے مطابق یہ معاملہ پی آئی اے فلائٹ سیفٹی اور اے اے آئی بی (ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ) کی ٹیموں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی