اسلام آباد (آئی آر کے نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔
منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی07، استور، زیارت منفی01، کالام اور پاراچنار میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ لاہور میں موسم ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔
خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
آئندہ چند روز میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔