بڑی خبر! قومی کرکٹ ٹیم سے 4 بڑے نام فارغ



آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد نیوزی لیںڈ کیخلاف کھیلے جانے والی سیریزمیں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سلیکشن کےسلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے۔ اوران نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم  12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہورہی ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی جس کے بعد دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی اس سیریز میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی آزمائے جائیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ بابراعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دے کر ان کے جکہ ڈومسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو آزمایا جائے گا۔

 

 

  

جدید تر اس سے پرانی