مسجد الحرام میں صفائی کا کام محض 35 منٹ میں مکمل کیا جاتا ہے

مسجد الحرام میں صفائی کا کام محض 35 منٹ میں مکمل کرلیا جاتا ہے اور حیران کن طور پر اس دوران زائرین کے معمولات میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یاد رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کیلئے ایک جنرل اتھارٹی مقرر ہوتی ہےجومسجد کے سارے انتطامات سنبھالتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین ہزار کارکنوں پر مشتمل صفائی کارکنان کی ٹیمیں 12 خصوصی واشنگ اور 697 کلینگ مشینوں کی مدد سے کام کرتی ہیں۔

صفائی کے دوران مسجدالحرام سے یومیہ 70 ویسٹ جمع کیا جاتا ہے جو رش کے دنوں میں 100ٹن تک بڑھ جاتا ہے۔ انہیں مسجد الحرام اور اس سے باہر رکھے گئے تین ہزار سے زیادہ ویسٹ کنٹینرز میں منتقل کیا جاتا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے صفائی کے کاموں میں ماحول دوست مواد استعمال کیا جاتا ہے۔ صفائی کا کام زائرین اور نمازیوں کی آمد ورفت کو متاثر کیے بغیر 24 گھنٹے جاری رہتا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس کا مقصد ضیوف الرحمن کی دیکھ بھال، ان کی صحت اور سیفٹی کو برقرار رکھنا تاکہ وہ آسانی اور آرام کے ساتھ اپنی عبادت ادا کرسکیں۔

صفائی کارکنان کی کوشش ہوتی ہے کہ زائرین کے طواف اور عبادت میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔ یہ تمام کام تربیت یافتہ سعودی عملے کی نگرانی میں ہوتا ہے۔

 

 


جدید تر اس سے پرانی