26 نومبر احتجاج؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

 Bushra Bibi, the wife of PTI founder Imran Khan, records a video statement. — screengrab via YouTube/PTIOfficialPK

اسلام آباد: (آئی آر کے نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت چودھری عامر ضیا ایڈیشنل سیشن جج، ویسٹ نے کی، بشریٰ بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔

بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔

 

جدید تر اس سے پرانی