اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 2 سال بعد بھی نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ڈان اخبار میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کو بورڈ میں شرکت کی دعوت کے فیصلے کے باوجود ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس التوا کا شکار ہے، گریڈ 22 میں ترقی کا خواب لیے کئی افسران گریڈ 21 کے انتظار میں ہی ریٹائرڈ ہوگئے۔
رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ درجنوں اسامیاں دستیاب ہونے کے باوجود بورڈ نہ ہونے سے گریڈ 22 میں ترقیاں تاخیر کا شکار ہیں۔
یہاں یہ بھی خیال رہے کہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کے کیسز زیرغور آتے ہیں جبکہ آخری بار ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس مارچ 2023 میں ہوا تھا۔