اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلم غوری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلم غوری کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔
اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی، آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے، جن کو تکلیف ہے وہی بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں۔
بغیر سربراہی کے ہی مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا قائدانہ کردار اب کسی عہدے کا محتاج نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کے اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی، ہم آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔