دنیا میں ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے گزشتہ دس سے کوئی پیسہ استعمال ہی نہیں کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہر لزمور کی مقیم 50 سالہ جونیتھ نے گزشتہ ایک دہائی سے لین دین میں ٹیڈی پیسہ تک استعمال نہیں کیا۔
50 سالہ آسٹریلوی شہری کے مطابق پیسے نے انسان کی سادہ زندگی کو مشکل بنا دیا ہے، لہذا شوہر کی وفات پر خاتون نے گھر میں چھوٹے سے باغ وکھیت بنا لیے۔ وہاں سبزیاں اور پھل اگا کر انھیں فروخت کرتی اور مطلوبہ اشیا مثلاً دوائیں ، اناج وغیرہ لے لیتی ہیں۔
صرف یہ ہی نہیں آسٹریلوی خاتون دستکاریاں وغیرہ بھی بنا کر بیچتی ہیں، علاج بھی بارٹر طریقے سے کراتی ہیں، اور انہوں نے اپنا سارا پیسہ بیٹی کو دے دیا تھا۔