قرض کی اگلی قسط: آئی ایم ایف مشن کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری

 IMF mission concludes Pakistan visit, briefed on financial governance, money laundering

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نمائندے نے 7ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاکستان میں نمائندے ماہر بنیسی کے مطابق آئی ایم ایف وفد مارچ کے اوائل سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد قرض پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔



 

جدید تر اس سے پرانی