بھارتی ماڈل اوراداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی پولیس اہلکار سے شادی
کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستانی اداکار ڈوڈی خان اور
مفتی قوی کی جانب سے شادی کی پیشکش کے بعد کہی۔
حال ہی میں میزبان متھیرا سے کی گئی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران راکھی
ساونت نے ڈوڈی خان اور مفتی قوی کے پروپوزل سے متعلق بات کی تھی۔
راکھی ساونت نے کہا کہ بالی وڈ میں آئٹم سونگ کا آغاز کرنے والی میں
تھی۔ اور میری ہی بدولت بھارت کو شاندار آئٹم سونگز ملے۔ انہوں نے متھیرا سے اپنی
گفتگو میں مزید کہا کہ پاکستانی اداکار ڈوڈی خان ڈیڑھ سال سے مجھ سے تعلق میں تھے، انہوں نے مجھے
شادی کیلئے پروپوز بھی کیا مگر بعد میں مکر گئے اور مجھے اپنے بھائی سے شادی
کروانے کہ کہہ دیا۔ راکھی نے کہا کہ میں ایک شریف لڑکی ہوں چاکلیٹ نہیں۔
مفتی قوی سے شادی کے پروپوزل سے متعلق سوال پر راکھی نے بتایا
کہ مفتی قوی کے پروپوزل کا سن کر میں بے ہوش ہوگئی تھی کیوں کہ ثناء خان کی
طرح میں بھی مولانا سے ہی شادی کی خواہش مند ہوں۔ مفتی قوی خان مجھے
بہت پسند ہیں لیکن ان کو اپنا وزن تھوڑا کم کرنی کی ضرورت ہے کیونکہ مجھے
ڈوڈی خان کی طرح باڈی والے مرد پسند ہیں۔
راکھی نے مزید کہا کہ میری فیملی میں بھائی کے علاوہ کوئی نہیں
ہے، والد کی خواہش تھی کہ میری شادی ایک پولیس اہلکار سے ہو، مجھے پاکستانی
اہلکار بے حد ہینڈسم لگتے ہیں، کیا پاکستان میں کوئی پولیس اہلکار میرا ہاتھ
تھامنے کیلئے تیار نہیں؟
یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت حالیہ دنوں میں پاکستانی مذہبی اسکالر
مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں، مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ
میں راکھی سے شادی کی مشروط خواہش کا اظہار کیا تھا۔
جس کا جواب راکھی نے ایک ٹی وی شو میں مزاحیہ انداز میں دیا کہ انہوں
نے خود مفتی صاحب سے شادی کی خواہش کی تھی مگر وہ خود ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر
ہیں۔
راکھی ساونت نے ان خیالات کا اظہارنجی چینل سے بات کرتے ہوئے کیا اور
کہا کہ ’میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ
’مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900 لیکن میں اکیلی ہی ایک
لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے‘۔