چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف دوسری وکٹ گرگئی

 


کراچی ( آئی آر کے نیوز ) پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ بھی گرگئی۔ پاکستانی بالرز نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی دو اوورز میں ہی نیوزی لینڈ کی اہم وکٹیں گرادی ہیں۔

یاد رہے کہ آج پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیل رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کپتان محمد رضوان نے ٹیم پر بھرپور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم ٹوٹل تک محدود کریں۔

 پاکستانی شائقین آج اپنی ٹیم سے بھرپور امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ اس افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ہر بار چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے ہارنے کا بدلہ لیں گے۔ شائقین کرکٹ یہ دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں کہ کیا پاکستان ہوم گراونڈ پر نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اس کی جیت کا یہ تسلسل ختم کرنے میں کامیاب ہوگا یا نہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان نے بھرپور انتظامات کررکھے ہیں اور اس بین الاقوامی ایونٹ سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا کام ریکارڈ مختصر مدت میں مکمل کیا گیا جس کے بعد یہ دو گراونڈز چیمپیئنزٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھرپور انداز میں چارج سنبھالیں رہی ہیں۔

 

جدید تر اس سے پرانی