دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ؛ دبئی سے اہم خبر

Rohit Rizwan

دبئی (آئی آر کے نیوز): آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا سب سے ٹاکرا پاکستان بمقابلہ بھارت آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں شیڈول ایونٹ کے ہائی والٹیج میچ میں روایتی حریف مدِ مقابل ہوں گے۔ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے ہوگا۔

گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا میچ ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ آج کل دبئی کے آسمان پر بادلوں کا ڈیرا ہے۔

اسی اثناء میں دبئی میں منگل، 18 فروری کو بارش ہوئی، جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیے تھے۔

متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن بنگلا دیش بھارت کے میچ پر بارش کا اثر نہیں ہوا۔

البتہ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت گروپ میچ کیلئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے جبکہ یہ میچ پاکستان کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال اختیار کرچکا ہے، اگر شکست ہوئی تو گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوسکتی ہے جبکہ جیت پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھے گی۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی