بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں لانے والا سسٹم متعارف کروا دیا ہے: وزیراعظم کا بڑا دعویٰ

Pakistan's PM addresses the 23rd SCO Summit, hosted virtually by India, in Islamabad

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت نے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں لانے والا سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئے گا، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔

 شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ نئے نظام کے تحت سندھ ہائیکورٹ نے ایک دن میں 24 ارب کے کیسز کے فیصلے کیے ہیں، یہ رقم اب قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ وقت آگیا ہے ایسی مزید رقوم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے، ٹربیونلز، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں کھربوں روپے کے مقدمات زیرِ التوا ہیں، واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی