ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونے والے تجربہ کار قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ نوجوان عاکف جاوید کو پاکستان اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر عاکف جاوید سہ قومی ون ڈے سیریز کے اگلے دونوں میچز میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں موقع ملنے پر وہ اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیل سکتے ہیں۔
تاہم دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ حارث راؤف چیمپئنز ٹرافی کا حصہ ہوں گے۔