اپوزیشن جماعتوں کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اپوزیشن جماعتوں کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح جب اپوزیشن گرینڈ الائنس کے ارکان قومی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچے تو وہاں تعینات پولیس کے رہنماؤں نے ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اس حوالے سے اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخون زادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نجی ہوٹل کی انتظامیہ پر دباؤ ڈالا گیا ہے کہ اگر یہاں اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس ہوئی تو ہوٹل پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

بعد ازاں ہوٹل کے باہر پولیس کی نفری تعینات کر کے شرکا کو اندر جانے سے روک دیا گیا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے ہوٹل کے داخلی دروازے پر مشترکہ پریس کانفرنس کی اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے ظاہر ہے کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔

 

جدید تر اس سے پرانی