پاکستان تحریکِ انصاف مالی بحران کا شکار، ملازمین کی تنخواہوں میں بڑی کٹوتی

PTI Chairman Imran Khan is photographed in his office at Zaman Park residence in Lahore in this undated image. — TIME

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) مالی بحران کا شکار ہوگئی، ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کردی۔

اس حوالے سے ڈان اخبار میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے کئی ماہ تک تنخواہوں میں تاخیر کے بعد اپنے عملے کو مطلع کیا ہے کہ مبینہ مالی بحران کی وجہ سے انہیں تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ انہیں پارٹی ملازمین کی بہت پرواہ ہے اور انہوں نے ایک نوٹ لکھ کر تنخواہوں میں 50 فیصد کمی کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔

 دوسری جانب، چھاپوں کا سامنا کرنے والے اور مہینوں جیل میں گزارنے والے ملازمین نے کہا کہ انہیں ان کی تنخواہ کا 100 فیصد ادا کیا جانا چاہیے کیونکہ انہیں اپنا گھر بھی چلانا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی