کراچی (آئی آر کے نیوز): قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بلے باز فخر زمان کے بارے میں ذرائع سے چلنے والی خبروں میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
لیکن ابھی تک اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر صرف ذرائع کے حوالے سے خبریں زیرِ گردش ہیں۔
یہاں یہ بھی خیال رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران فخر زمان گرپڑے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔