اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): صدرِ مملکت آصف زرداری آج لاہور پہنچ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں۔ اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آصف زرداری دورہ لاہور کے دوران دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔
میڈیا ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات کے دوران حکمران اتحادیوں کے درمیان پاور شیئرنگ فاومولا اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔