مایہ ناز اداکارہ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز کی سپر سٹار منشا پاشا مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی شادی اور کالج کا دوران کی زندگی کے سب سے زیادہ مشکل ادوار تھے۔ انہیں مستقبل کے بارے میں شدید بے یقینی کا سامنا تھا، لیکن وقت کے ساتھ احساس ہوا کہ یہی مشکلات کسی بھی انسان کی زندگی کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب محسوس ہو رہا تھا سب کچھ بکھر رہا ہو۔ لیکن پھر زندگی میں جینا سیکھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر رہے کہ سن 2013 میں منشا پاشا کی شادی اسد فاروقی سے ہوئی تھی، جو 2018 میں ختم ہوگئی، تاہم اب منشا پاشا معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔