میں عمران خان سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ باہر پیسے بانٹنے جاتا تھا؟ شہباز شریف کا جلسے سے خطاب

 

ڈیرہ غازی خان (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ پاکستان کو برباد کرنے کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کی جاتی تھی اس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔


ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف ںے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی اور اب ان کی بیٹی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔ جب تک جان میں جان ہے پاکستان کو عظیم بنائیں گے، ہندوستان کو شکست دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سیاست دان مجھ پر الزام عائد کرتا رہا پاکستان کی ترقی سب کے سامنے ہے، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 40 فیصد پر تھی نواز شریف نے ریاست کی خاطر اپنی سیاست کو داؤ پر لگادیا، آج مہنگائی 40 فیصد سے 2.4 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی