اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اپوزیشن نے حکومت مخالف اتحاد مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کا حکومت مخالف
اتحاد مزید وسیع کرنے کے فیصلہ کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت تین روزہ
دورے پر سندھ روانہ ہوگئی، اس دوران گرینڈ الائنس اتحاد کی اہم ملاقاتیں متوقع
ہیں۔ میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے
گا۔ اس کے علاوہ جئے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں بھی ملاقات رکھی
گئی ہے۔
اس تین روزہ دورے کے دوران اپوزیشن جماعتوںپر مشتمل وفد بزنس کمیونٹی اور بار ایسوسی ایشنز کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریگا۔
دورہ سندھ پر جانے والے اپوزیشن وفد میں
محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین ، بی این پی مینگل اور
ایم ڈبلیو ایم سے رہنماوںسمیت پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ شامل ہیں۔