راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): علیمہ خان نے اپنے حالیہ بیان میں عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ جو مرضی کرلیں، دھمکیاں دیں یا پریشر ڈالیں، ڈیل نہیں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل آمد کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان ہمارا ایشو ہے، ہمیں کیا فرق پڑتا ہے کوئی پارٹی میں آئے یا نہ آئے۔ 10 دن کے لیے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں بند کیا گیا۔ اس سے زیادہ پارٹی اور ہمارے لیے اہم کیا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل سے 2 کلو میٹر پہلے روک لیا گیا، اس سے قبل بھی ہمیں یہیں روکا گیا تھا ۔ یہاں اور کسی کو نہیں روکا جا رہا، بتایا جا رہا ہے کہ یہاں سرچ آپریشن ہو رہا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس والے بتارہے ہیں کہ آپریشن چل رہا ہے۔ یہ کس قسم کا آپریشن چل رہا ہے؟ یہ کیسا آپریشن ہے کہ سب کو جانے کی اجازت ہے اور ہمیں روکا گیا۔
علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام بھی بتایا کہ: جو مرضی کرلیں، دھمکیاں دیں یا پریشر ڈالیں، ڈیل نہیں کروں گا۔