اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بیک ڈور مذاکرات کی باتوں کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا لیکن انہوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی، ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہورہی۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ بیک ڈور باتیں کسی سے نہیں ہورہیں اور نہ ہی مذاکرات کے لیے کوئی بیک ڈورچینل استعمال کیا جارہا ہے۔
یہاں یہ بھی خیال رہے کہ سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین بیک ڈور مذاکرات ہورہے ہیں، تاہم اب پی ٹی آئی نے بیک ڈور مذاکرات کی تردید کردی ہے۔