اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا

پولیس نے ابتدائی طور پر دھماکوں میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے — فوٹو: رائٹرز

اسرائیل میں 3 بسوں میں دھماکے ہوئے جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں بڑے آپریشن کا حکم دیدیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تل ابیب کے جنوب میں بٹ یام میں 3 بسوں میں دھماکے ہوئے 

جس کے بارے میں اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔ 

تاہم، پولیس نے ابتدائی طور پر دھماکوں میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں دہشت گردی کے مراکز کے خلاف ایک سخت آپریشن کرے۔

جبکہ وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ دھماکا خیز ڈیوائسز کی جانچ کی جاسکے۔

 

جدید تر اس سے پرانی