لاہور میں زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ، کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا

جنسی زیادتی کے واقعات میں 220 فیصد اضافہ ،رپورٹ جاری  

لاہور (آئی آر کے نیوز): صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

جیو نیوز پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہورکے مختلف علاقوں میں 5 خواتین سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

شاہدرہ میں ملزم نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا اور 50 ہزار روپے بھی ہتھیالیے۔

پولیس کے مطابق خواتین سے زیادتی کے واقعات مختلف دنوں میں پیش آئے۔ جیو نیوز کے مطابق زیادتی کے واقعات کا کوئی ایک ملزم بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

 

جدید تر اس سے پرانی