بھارت میں میری خوبصورتی کا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا جاتا ہے، اداکارہ میرا کا دعویٰ



پاکستان کی مقبول ہیروئن میرا نے دعویٗ کیا ہے کہ جب وہ بھارت میں کام کرنے گئیں تب ان کی خوبصورتی اور حسن کا موازنہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے کیا گیا۔

اداکارہ میرا نے حال ہی میں  ’ڈسکور پاکستان‘ کو دئیے گئے ایک انٹرویو نے دعویٰ کیا کہ انکے حسن کے بھارت میں بہت چرچے تھے اور انکی خوبصورتی کو بھارت کی مشہور اداکارؤں سے ملایا جاتا تھا۔

میرا نے شو میں مزید بتایا کہ انہیں کبھی کسی سے پیار نہیں ہوا اور کرکٹرز سے تو ان کی کوئی دلچسپی ہی نہیں تھی۔

جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے شادی کے لیے دلہا تلاش کرلیا ہے یا ابھی بھی تلاش جاری ہے تو انہوں نے مبہم جواب دیا اور کہا کہ ’کچھ کچھ ہے‘۔

میرا نے دلہا تلاش کرنے کے جواب میں کہا کہ یہ سرپرائز ہے، کچھ کچھ ہے اور کچھ کچھ ہوتا ہے۔

میرا نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں وہ ایک فلم سمیت ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ وہ جلد ہی ’مائی ڈیئر ہسبینڈ‘ نامی منصوبے کا بھی آغاز کرنے والی ہیں۔

ان کے مطابق بھارتی مداح ان سے ان کی فلم کی تعریفیں کر رہے ہیں جب کہ ڈسٹری بیوٹرز بھی انہیں بتا رہے ہیں کہ ان کی فلم کو پورے بھارت میں پسند کیا جا رہا ہے۔

میرا کی جانب سے اپنی خوبصورتی کا موازنہ بھارتی اداکاراؤں سے کیے جانے کی پر بات پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کی بات سن کر ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ نے خود کشی کرلی ہوگی۔

 

  

جدید تر اس سے پرانی